اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: اردو پوائنٹ)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بڑی عید کے موقعے پر بینک 3روز تک بند رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر 26 مئی سے 28 مئی (منگل سے جمعرات) تک عام تعطیل ہوگی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں لین دین سمیت تمام تر سرگرمیاں بند رہیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر تین روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں 26، 27 اور 28 مئی 2026 (منگل، بدھ اور جمعرات) کو سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے عید الاضحیٰ کے موقع پر مذکورہ تین دن کو عام تعطیلات قرار دیا گیا ہے تاکہ شہری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اس اہم موقع کو منا سکیں۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 17 مئی کو کیا۔ یہ فیصلہ ذوالحج کے چاند نظر آنے کے بعد کیا گیا جس کے ساتھ نئے اسلامی مہینے کے آغاز کی بھی تصدیق ہو گئی۔

 

Related Posts