اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرحِ سود میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: آن لائن)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود میں 1 فیصد کا اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے شرحِ سود 10اعشاریہ 5فیصد سے بڑھا کر 11اعشاریہ 5فیصد مقرر کردی ہے۔نئی  مانیٹری پالیسی کا اعلان اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود 10.5فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جنوری کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جون میں مہنگائی 7فیصد سے اوپر جانے کا امکان ہے۔ مہنگائی کی شرح 7.4فیصد پر برقرار ہے۔ دو ماہ تک شرح سود 10.5فیصد پر برقرار رہے گی۔

نیوز کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرحِ سود 10.5فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ مختلف وجوہات کے باعث کیا جن میں مہنگائی سر فہرست ہے۔ سرحِ سود آئندہ 2 ماہ تک برقرار رہے گی۔ ملک کے زر  مبادلہ ذخائر میں بہتری آئی۔

Related Posts