میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں خوفناک دھماکہ، 23 افراد ہلاک، 11 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Supermarket explosion kills at least 23 in Mexico
ONLINE

میکسیکو کے شمالی صوبے سونورا کے شہر ہرموسیو میں سپرمارکیٹ میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعہ کسی دہشت گرد حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے۔

صوبہ سونورا کے گورنر الفونسو دورازو نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچوں سمیت کئی کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

گورنر کے مطابق دھماکہ شہر کے وسط میں واقع والڈوز نامی سپرمارکیٹ میں پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں، ریسکیو عملہ اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔

الفونسو دورازو نے کہا کہ میں نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

کسی کو بھی اس درد اور سانحے کا سامنا اکیلے نہیں کرنا پڑے گا۔ تمام ایمرجنسی سروسز اور طبی عملہ اپنی پوری پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ سرگرم ہے۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باوم نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے وزیرِ داخلہ روزا ایسیلا رودریگز کو خصوصی ٹیم بھیجنے کی ہدایت بھی کی تاکہ زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کی امداد یقینی بنائی جا سکے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد سپرمارکیٹ کے اندر موجود گاہک خوف کے باعث اندر ہی پناہ لینے لگے، لیکن آگ بھڑکنے کے باعث وہ پھنس گئے۔

مقامی اخبار ایل یونیورسل کے مطابق واقعہ دوپہر 2 بجے پیش آیا، جس کے بعد قریبی دکانوں اور عمارتوں کو احتیاطاً بند کر دیا گیا تاکہ آگ مزید نہ پھیل سکے۔

علاقائی انتظامیہ نے شہریوں سے متاثرہ علاقے میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈی آف دی ڈیڈ کی مناسبت سے اس روز طے شدہ تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Related Posts