ہتک عزت کیس، سپریم کورٹ نے میشا شفیع کو بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی اجازت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہتک عزت کیس، سپریم کورٹ نے میشا شفیع کو بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی اجازت دیدی
ہتک عزت کیس، سپریم کورٹ نے میشا شفیع کو بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی اجازت دیدی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف ہراسانی کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کو کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے میشا شفیع کی درخواست منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق میشا شفیع نےکینیڈا میں مقیم ہونے پربذریعہ ویڈیو لنک جرح کی درخواست کی تھی، میشا شفیع 2016 سے کینیڈا میں مقیم ہیں،2 بچوں کی والدہ بھی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ میشا شفیع کو محض ایک بیان ریکارڈنگ کے لیے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں ہے،انہیں جرح کےلیے کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانہ جانےکی بھی ضرورت نہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے میشا شفیع سے جرح ہورہی ہے، بدقسمتی سے جرح میں تاخیری حربوں سے متاثرہ فریق پردباؤ ڈال کربیان بدلوانے کی کوشش کی جاتی ہے، جرح کے دوران جج کو خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے، جج اگرمحسوس کرے کہ جرح کا حق غلط استعمال ہورہا ہے تو اسے مداخلت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا شوبز انڈسٹری میں ایک بھی موٹی اداکارہ نہیں ہے؟ صنم جنگ کا نیا ڈرامہ تنقید کی زَد میں

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ میشا شفیع جنسی ہراسانی کیس میں ان کا بیان اہمیت کا حامل ہے، عدالت میں بیان ریکارڈنگ کے لیے ورچوئل موجودگی بھی کافی ہے۔

عدالتی حکم نامےکے مطابق یہ بہترین وقت ہے کہ عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہو۔

Related Posts