نیا امریکی صدر کون ہوگا؟ کاملا ہیرس یا ٹرمپ؟ سروے نے جواب دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کاملا یا ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکا کے صدارتی انتخاب سے قبل سروے کے نتائج سامنے آگئے۔ کاملا ہیرس اور ڈونلڈٹرمپ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے سروے میں بتایا گیا کہ امریکا کی موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابات میں جم کر مقابلہ کریں گی، جبکہ اب تک کے سروے نتائج عوامی رجحان کو 1 فیصد تک ٹرمپ کے حق میں قرار دیتے ہیں۔

موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعدکاملا ہیرس کی توثیق ہوئی اور رجسٹرڈ ووٹرز نے این پی آر اور پی بی ایس نیوز کے سروے میں حصہ لیا۔ سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 46فیصد جبکہ کاملا ہیرس کی 45فیصد تک رہی۔

سروے کے نتائج کے مطابق امریکا میں تاحال 9فیصد ووٹرز ایسے ہیں جن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملا ہیرس میں سے کسی کو ووٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو قاتلانہ حملے میں عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے باوجود کاملا ہیرس پر صرف 1 پوائنٹ کی برتری ملی۔

صدارتی انتخاب کون جیتے گا؟

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب جیتیں گے یا کاملا ہیرس؟ تو امریکا کے عوام اس سے قبل دیکھ چکے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کس قسم کے صدر ہیں؟ جبکہ کاملا ہیرس اس اعتبار سے اہمیت کی حامل امیدوار ہیں کہ بطور صدر انہیں اب تک آزمایا نہیں جاسکا۔

زیادہ تر عوامی رائے کاملا ہیرس کے حق میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کو دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ ایک تو ڈونلڈ ٹرمپ کھل کر سفید فاموں کا ساتھ دیتے ہیں اور پھر غیر ملکیوں کے خلاف ان کی پالیسی انتہائی سخت ہے۔

Related Posts