سید، قادری، جتوئی، راجہ، پشتون سمیت مزید 40 چوائس نمبر پلیٹس نیلامی کیلئے پیش

تازہ ترین

تازہ ترین

نیلامی کیلئے پیش مختلف یونیک نمبر پلیٹس
نیلامی کیلئے پیش مختلف یونیک نمبر پلیٹس، فائل فوٹو

 محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے مزید 40 چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 14 فروری کو کی جائے گی، نیلامی میں سید، قادری، جتوئی، راجہ، پشتون سمیت دیگر چوائس نمبر پلیٹس پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:

دیکھئے ویڈیو: پشاور میں پرسنلائزڈ نمبرپلیٹس کی نیلامی، ‘خان نمبر پلیٹ’ کتنے میں فروخت؟

اس کے علاوہ خیبر، بونیر، مہمند، کوہاٹ اور دیگر اضلاع کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی کے لیے رکھی جائیں گی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک منفرد چوائس نمبر پلیٹ کے لیے بولی کی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، اگر کسی چوائس نمبر پلیٹ کے لیے بولی دہندگان کی تعداد تین سے کم ہوئی تو اس نمبر کی نیلامی ملتوی کر دی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز نے کہا کہ بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی رقم وصول کی جائے گی جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو نیلامی کے فوراً بعد مکمل رقم ادا کرنا لازمی ہوگا۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے مطابق نیلامی کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔

Related Posts