آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات کیسے لیک ہوئیں؟ وزیرِخزانہ نے نوٹس لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات کیسے لیک ہوئیں؟ وزیرِخزانہ نے نوٹس لے لیا
آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات کیسے لیک ہوئیں؟ وزیرِخزانہ نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات غیر قانونی اور غیرضروری لیک ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس تفصیلات کا لیک ہونا قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس ضمن میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم آفس نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری وصول کر لی

وزیرخزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق پاشا کو فوری تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس قوانین اور ایف بی آر ڈیٹا کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ویب سائیٹ پر آرمی چیف کے اہل خانہ کے اثاثوں کے حوالے سے رپورٹ شائع ہوئی تھی۔

Related Posts