دہشتگردی جاری، سرحدیں بند مگر! پاکستانی کمپنی کا افغانستان میں فیکٹری لگانے کا جوش برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مشہور بیوریج کین بنانے والی کمپنی پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ افغان سرحد کی بندش کے باوجود افغانستان میں اپنی نئی فیکٹری قائم کرنے کے منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرحد کی طویل بندش جس کی بنیادی وجہ سرحد پار دہشت گردی اور جاری فوجی آپریشنز ہیں افغانستان اور وسطی ایشیائی منڈیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اثر ڈال رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی برآمدی فروخت کا ایک بڑا حصہ یا تو براہِ راست ان منڈیوں کے لیے ہے یا افغان کوریڈور کے ذریعے وہاں پہنچتا ہے اور اس غیر یقینی صورتحال سے برآمدی مواقع محدود ہو رہے ہیں اور کمپنی کی مارکیٹ میں مسابقت متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 110 ملین ڈالر کی لاگت سے لگائی جانے والی نئی فیکٹری جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت تقریباً 1.3 ارب کینز ہوگی، پر منصوبہ بندی اور عمل درآمد جاری ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ وہ ان چیلنجز کے باوجود اپنے منصوبوں میں پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اور افغان منڈی میں موجودگی کو مضبوط کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Related Posts