تھائی لینڈ میں بارش کا 300سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 19افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

تھائی لینڈ
(فوٹو: وی نیوز)

تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں مون سون کی تیز بارشوں نے تباہی مچا دی، موسلا دھار بارش نے 300سالہ ریکارڈ توڑدیا جبکہ مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ میں 19 نومبر سے جاری بارشوں نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کردئیے۔ صرف 3روز میں جنوبی علاقوں میں مجموعی طور پر 630 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہٹ یائی میں 21نومبر کو ایک ہی روز میں 335 ملی میٹر بارش ہوئی۔

طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ تھائی حکام نے بارش کے ساتھ سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

سیلابی صورتحال کے باعث متعدد شہریوں کی ویڈیوز سامنے آئیں جو بجلی کے تاروں پر چل کر اپنی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ تھائی وزارتِ صحت کا ماننا ہے کہ سیلاب اور کرنٹ لگنے کے حادثات میں 19افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Related Posts