پستول میں گولی پھنس گئی ورنہ! ایکسائز افسر پر قاتلانہ حملے کی سنسنی خیز فوٹیج منظرعام پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے معروف علاقے ڈالمیا میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک مسلح موٹر سائیکل سوار نے دن دہاڑے ایکسائز افسر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم قسمت نے ساتھ دیا اور حملہ ایک بڑے سانحے میں تبدیل ہونے سے بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ایکسائز افسر شمس بلوچ پر پستول تان کر فائر کرنے کی کوشش کی لیکن عین وقت پر گولی پستول میں پھنس گئی اور فائر نہ ہو سکا۔ اچانک پیش آنے والی اس خرابی نے افسر کی جان بچا لی جبکہ حملہ آور اپنا منصوبہ ناکام ہوتا دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی سنسنی خیز سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں مسلح ملزم کو حملے سے قبل علاقے کی ریکی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق حملہ آور نے پہلے اطراف کا بغور جائزہ لیا خود کو محفوظ محسوس کیا اور پھر ایکسائز افسر شمس بلوچ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

خوش قسمتی سے پستول نے کام نہ کیا اور ممکنہ خونریز واقعہ ٹل گیا۔ فائر نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہ

و گیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں مسلح موٹر سائیکل سوار کو دالمیا کی سمت تیزی سے فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کر لیا ہے جبکہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Posts