اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا اقدام، انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

اسلامی نظریاتی کونسل نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243 ویں اجلاس میں مرزا محمد علی انجینئر کے خلاف درج دفعہ 295-سی کی ایف آئی آر اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (راولپنڈی) کے مراسلے پر غور کیا۔

غور و خوض کے بعد کونسل نے قرار دیا کہ قرآن و سنت میں کفریہ الفاظ صرف ردّ اور تنبیہ کے طور پر نقل کیے گئے ہیں، اس لیے بلا ضرورت دہرانا ناجائز ہے۔ مرزا انجینئر کے بیانات میں ایسے جملے پائے گئے جو کسی شرعی مقصد کے بغیر ہیں، لہٰذا یہ طرزِ عمل سخت تعزیری سزا کا مستحق ہے۔

ابلیس کو گرفتار کرو! راولپنڈی میں بچے سے زیادتی کرنیوالے قاری کی انوکھی منطق

اجلاس میں مرزا انجینئر کے ایک کلپ کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں ان کے الفاظ کو قرآن پر اتہام اور معنوی تحریف قرار دیا گیا۔ کونسل نے سفارش کی کہ ان پر توہینِ قرآن کی دفعہ بھی عائد کی جائے۔

مزید کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کا مراسلہ جانبدارانہ ہے کیونکہ مدعی کے دلائل شامل نہیں کیے گئے۔ کونسل نے اس بیان کو فساد فی الارض کا باعث قرار دیا اور پاکستان کی مسیحی برادری سے تحریری وضاحت طلب کی۔

اجلاس کے دوران فادر جے ایم چنن کا پیغام سنایا گیا، جس میں انہوں نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ مرزا انجینئر کی نسبت کردہ باتیں ان کے مذہبی عقائد کا حصہ نہیں۔ کونسل نے اعلان کیا کہ مزید فیصلہ مسیحی برادری کے جواب کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts