اقلیتی برادری کے بچوں کیلئے تعلیم کے در کھل گئے! اسکالرشپ کی تفصیلات جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی وزارت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر 2025 ہے۔

وزارت کے مطابق عیسائی، ہندو، سکھ، بدھسٹ اور دیگر اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ اسکالرشپ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم باقاعدہ طلبہ کے لیے ہے جن میں پرائمری سے لے کر پروفیشنل کالجز تک کے طلبہ شامل ہیں۔

درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے اپنے تازہ ترین سالانہ امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ اس کے علاوہ، ان کے والدین یا سرپرست کی ماہانہ آمدنی 80,000 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ یا وہ طلبہ جو پہلے سے کسی اور اسکالرشپ سے مستفید ہو رہے ہیں اس پروگرام کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

خبردار! ان اداروں کی ڈگری تسلیم نہیں ہوگی؛ جعلی نرسنگ کالجز کی تفصیل جاری

درخواست کا عمل دو مراحل میں مکمل ہوگا۔ طلبہ کو پہلے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرانی ہوگی۔ اس کے بعد درخواست کا پرنٹ شدہ فارم پانچ دن کے اندر وزارت کو ارسال کرنا ہوگا۔ یہ فارم طالب علم کے تعلیمی ادارے کے سربراہ سے تصدیق شدہ اور توثیق شدہ ہونا چاہیے۔

درخواست کے ساتھ کئی دستاویزات بھی جمع کروانے ہوں گے جن میں تازہ ترین مارک شیٹ کی تصدیق شدہ کاپی، والد یا سرپرست کا آمدنی کا سرٹیفکیٹ، نادرا کا بی فارم یا شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔

Related Posts