قانون کے محافظ ہی غیر محفوظ، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، جج اغوا! ریاست کہاں کھڑی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرکے عمارت کو آگ لگا دی گئی جبکہ ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے جوڈیشل کمپلیکس پر دھاوا بولا اور عمارت کو نذرِ آتش کردیا جبکہ حملے کے دوران جج جان محمد کو اسلحے کے زرو پر زبردستی ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں لگنے والی آگ سے عدالتی ریکارڈ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ہے جس سے انتظامی اور عدالتی امور کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جج جان محمد کی بازیابی کے لیے مختلف راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملے کی نوعیت اور مقاصد معلوم کرنے کے لیے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related Posts