آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے، خالد محمود

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے، خالد محمود
آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے، خالد محمود

اسلام آباد:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خالد محمود نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے۔

خالد محمود نے ایک انٹرویومیں کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان سے چلے جانا افسوس ناک ہے، آئی سی سی کو اس معاملے میں ایکشن لینا چاہیے۔خالد محمود نے کہا کہ آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں وہ کیا ایکشن لے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتادی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مکمل اطمینان تھا اس لیے ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا۔

جمعہ کے روز سب کچھ بدلا، ایڈوائزری، صورتحال اور تھریڈ لیول بدلا اس لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتادی تھی تاہم مخصوص تفصیلات نہیں دی گئی تھیں اور نہ ہی عوامی سطح پر اس کو جاری کیا جائیگا۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہمیں جو ایڈوائس ملی تھی اس میں ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا، جمعہ کے روز سب کچھ بدلا، ایڈوائزری بدلی، صورتحال بدلی، تھریڈ لیول بدلا اس لیے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی مکمل اطمینان تھا اس لیے ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا،تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتادی تھی مگر اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتیں، ہم نے حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ ختم کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے پی سی بی کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ہمارے لیے ایک کھیل سے بڑھ کر ہے ، وسیم اکرم

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کسی موقع پر نیوزی لینڈ کے مؤقف کی تائید نہیں کی کسی حکومتی عہدیدار یا سیکیورٹی ایجنسی نے بھی تائید نہیں کی، جبکہ نیوزی لینڈ نے پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

Related Posts