ہولی وڈ کی ہارر فلم ’دی نن 2‘ کہاں پر ریلیز ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ہولی ووڈ کی مشہور زمانہ ہارر فلم دی نن کا سیکوئل بہت جلد ریلیز ہوگا۔

فلم 2018 میں ریلیز کی گئی دی نن کا سیکوئل ہے جس نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا تھا۔ جس کی کہانی ایک ‘شیطانی نن’ (راہبہ) کے پر اسرار قتل کے گرد گھومتی ہے، جس سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہوگی۔ فلم میں بتایا گیاتھا کہ اس راہبہ کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔

نن 2

نن 2 میں ٹائیسا فارمیگا کو سسٹر آئرین کے طور پر پیش کیا جائے گا جو کسی طرح واپس آئے گی۔

کاسٹ

ٹیسا فارمیگا، جوناس بلوکیٹ، اسٹورم ریڈ، انا پوپل ویل، بونی ایرون اورکیٹلین روز ڈاؤنی شامل ہیں۔

ریلیز

فلم کو رواں سال 8 ستمبر کو سینما میں ریلیز کیا جائےگا، تاہم ریلیز کے 70 دنوں کے بعد نومبر میں اسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم میکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts