کراچی: گندے میسیجز بھیجنے والے ہو جائیں ہو شیار! خاتون کو گندے میسیجز بھیجنے والے ضعیف العمر شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں خاتون شہری کو ہراساں کرنے والے باپ بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، کارروائی شاہ فیصل کالونی پولیس نے ہراسگی کا شکار ہونے والی خاتون کے شوہر کی نشاندہی پر کی۔
ملزم عبدالرحمان اور اس کا بیٹا حسن رحمان خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کر رہے تھے، ملزم اور اس کا بیٹا الریان کارنر شاہ فیصل کالونی میں متاثرہ خاتون کے پڑوسی بھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون سے سر راہ دست درازی کی اور مدد کے لئے آنے والے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزموں کے موبائل فونز پولیس نے تحویل میں لے لئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
پولیس کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








