ٹینکر مافیا کی دہشت جاری مگر قانون بے بس؛ لانڈھی میں واٹر ٹینکر نے دو زندگیاں چھین لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں لیکن ابھی تک ٹینکر ڈرائیور کی گرفتاری یا اسے حراست میں لینے سے متعلق کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق مرنے والے ماں، بیٹے کی لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکار کے مطابق فوری طور پر مرنے والے ماں اور بیٹے کی شناخت نہیں ہوسکی

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں بھاری گاڑیوں کے ٹکراؤ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 195 ہوگئی ہے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کی نگرانی کو مزید سخت کیا جائے تاکہ اس طرح کے المناک واقعات کو روکا جا سکے۔

ریسکیو کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق، جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

Related Posts