بلغاریہ کی مشہور پیشگو خاتون بابا وانگا کی بصیرت افروز باتیں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اہم عالمی واقعات کی پیشگوئیاں کیں جن میں 9/11 کے حملے اور شہزادی ڈیانا کی وفات شامل ہیں۔ اب ان کی ایک اور پیشگوئی جو 2025-26 کے دوران عالمی معاشی بحران سے متعلق ہے حقیقت کے قریب دکھائی دے رہی ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف جنگ عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دینے والی ہے۔
حال ہی میں ٹرمپ نے متعدد ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط تو کیے لیکن ساتھ ہی اوسطاً 20 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے برازیل اور بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کا براہ راست اعلان کیا جس سے بھارتی حکومت خاصی پریشان دکھائی دیتی ہے۔ اس اقدام نے عالمی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
ٹرمپ نے برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) کی معاشی پالیسیوں پر بھی بارہا سوالات اٹھائے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کا یہ جارحانہ رویہ عالمی تجارت کو مزید دباؤ میں لا سکتا ہے جس سے معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں اور کئی ممالک کی کرنسیوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہ معاشی تناؤ اسی طرح جاری رہا تو 2026 تک دنیا کو ایک بڑے معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بالکل ویسا ہی جیسا کہ بابا وانگا نے برسوں پہلے پیشگوئی کی تھی۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا واقعی عالمی معیشت ایک مشکل موڑ کی طرف بڑھ رہی ہے؟ آنے والا وقت ہی اس کا فیصلہ کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








