راولپنڈی :پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ایک اننگز اور 47 رنز سے جیتا، پاکستان نے ملتان میں 152 رنز کی فتح کے ساتھ سیریز برابر کر دی ،اسپن جوڑی نعمان علی اور ساجد خان نے تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔
توقع ہے کہ پاکستان آخری ٹیسٹ میچ کے لیے اسی طرح کی پچ بنائے گا اور انگلش بالر ریحان احمد ساتھی اسپنرز شعیب بشیر اور جیک لیچ کے ساتھ دکھائی دیں گے جبکہ فاسٹ بولر گس اٹکنسن کو بھی واپس لایا گیا ہے۔
انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ شاید گیند پہلے سیشن میں سوئنگ نہیں کرے گا ، اس لیے ہم پچ کو دیکھتے ہیں اور اس بات پر کام کرتے ہیں کہ بہترین ٹیم کون سی ہو گی۔
پاکستان: صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ)، سلمان آغا، عامر جمال، ساجد خان، نعمان علی، زاہد محمود
انگلینڈ: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ، شعیب بشیر۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








