ٹام ہالینڈ نے شراب نوشی کی عادت کو کیسے ترک کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپائیڈر مین کے معروف اداکار ٹام ہالینڈ نے شراب نوشی کی عادت سے پیچھا چھڑانے کا قصہ سنادیا۔

جے شیٹی کے حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹام ہالینڈ نے شراب نوشی چھوڑنے کا قصہ بتایا، انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں شراب پینا چھوڑدیا تھا اور یہ ارادہ کیاتھا کہ ایک ماہ تک شراب نوشی نہیں کروں گا۔

ٹام ہالینڈ کے مطابق جنوری میں شراب نوشی نہیں کرنے کی وجہ سے مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میرے ذہن میں ہر وقت یہی گھومتا رہتا تھا کہ ایک مہینہ کیسے گزرے گا۔

جب جنوری گزر گیا تو میں نے اپنے عہد کو فروری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا، دو مہینے شراب کے بغیر گزارنے کے بعد میں نے اس عہد کو اپنی سالگرہ یعنی یکم جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے کہا کہ جب چھ ماہ کامیابی سے گزر گئے تو میں نے اپنی صحت پر کافی مثبت اثر محسوس کیا اور پھر میں نے مستقل شراب نوشی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

Related Posts