واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کے خلاف بڑے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو کم کرنا ہے۔ ہمارا مقصد امریکی شہریوں کو ہر صورت محفوظ بنانا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی۔ ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کررہا تھا۔ امریکی فوج ایران میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے میزائل اور میزائل انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، نہ ہم رکھنے دیں گے۔ ایران کے میزائل امریکا اور دیگر ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی دوبارہ جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








