عید میلاد النبی ﷺ کے پر نور موقع پر 2 عام تعطیلات کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومتِ سندھ نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے صوبے بھر میں دو دن کی عام تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 5 ستمبر اور ہفتہ 6 ستمبر کو تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔

یہ تعطیلات حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں دی جا رہی ہیں تاکہ عوام اس موقع کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا سکیں۔

واضح رہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب، جلوس اور میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبیﷺ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

Related Posts