پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں رواں سال کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی قیمتوں میں یومیہ بنیادوں پر تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں، اگرچہ گزشتہ 10 مہینوں کے دوران بعض اوقات قیمتوں میں کمی بھی ہوئی لیکن مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں کا موازنہ:
یکم جنوری 2024 کو24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت219200 روپےتھی جبکہ22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت172268 روپےرہی۔
آج21 اکتوبر 2024کو24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت281800 روپےجبکہ22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت221465 روپےتک پہنچ چکی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گزشتہ 10 مہینوں میں62000 روپےفی تولہ کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔
10 مہینوں میں سونے کی قیمتوں کا خلاصہ:
یکم جنوری: 24 قیراط سونے کی قیمت219000 روپےفی تولہ
یکم فروری: 24 قیراط فی تولہ222500 روپےاور 10 گرام190758 روپے
یکم مارچ: 24 قیراط فی تولہ221000 روپےاور 10 گرام188920 روپے
یکم اپریل: 24 قیراط فی تولہ232000 روپےاور 10 گرام198910 روپے
یکم مئی: 24 قیراط فی تولہ237900 روپےاور 10 گرام193459 روپے
یکم جون: 24 قیراط فی تولہ241650 روپےاور 10 گرام207176 روپے
یکم جولائی : 24 قیراط فی تولہ241500 روپےاور 10 گرام207047 روپے
یکم اگست: 24 قیراط فی تولہ252450 روپےاور 10 گرام216440 روپے
یکم ستمبر: 24 قیراط فی تولہ266800 روپےاور 10 گرام228740 روپے
یکم اکتوبر: 24 قیراط فی تولہ280000 روپےاور 10 گرام240060 روپے
نتیجہ:
گزشتہ 10 مہینوں کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جو مہنگائی اور بین الاقوامی منڈیوں کے رجحانات کا اثر بھی ظاہر کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں، سونے کی قیمتوں کا مزید بڑھنا ممکن ہےجس کی وجہ سے یہ سرمایہ کاروں کے لیے خاص دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








