باسٹرڈز آف بالی وڈ پر ہنگامہ! آخر سمیر وانکھیڑے ہیں کون؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے نے دہلی ہائی کورٹ میں نیٹ فلکس سیریز دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ یہ سیریز معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے اور حال ہی میں 18 ستمبر کو ریلیز ہوئی ہے جسے ابتدائی طور پر مثبت آراء موصول ہوئی ہیں۔

وانکھیڑے کا موقف ہے کہ یہ سیریز انہیں جان بوجھ کر جھوٹے، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز انداز میں پیش کرتی ہے جس سے ان کی پیشہ ورانہ ساکھ اور ذاتی وقار کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے عدالت سے دو کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے جسے وہ ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Shah Rukh Khan beams with pride as he joins Gauri, Aryan, and Suhana at the star-studded launch of The Ba***ds of Bollywood Instagram/Yogen Shah

اپنی درخواست میں وانکھیڑے نے موقف اختیار کیا کہ یہ شو ایسے وقت میں نشر کیا گیا ہے جب آریان خان کے خلاف مقدمات اب بھی ممبئی ہائی کورٹ اور این ڈی پی ایس اسپیشل کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں لہٰذا یہ اقدام غیر ذمہ دارانہ اور انصاف پر اثر انداز ہونے والا ہے۔

سمیر وانکھیڑے کون ہیں؟

سمیر وانکھیڑے 2008 بیچ کے انڈین ریونیو سروس (IRS) افسر ہیں۔ ان کا تعلق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع واشم سے ہے اور انہوں نے ممبئی کے سیوری-واڈالا علاقے میں پرورش پائی۔ ان کے والد پولیس افسر رہے جبکہ ان کی اہلیہ کرانتی ریڈکر مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہیں۔

وانکھیڑے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں انٹیلیجنس بیورو (IB) میں آندھرا پردیش سے کیا اور بعد ازاں دہلی میں تعینات رہے۔ انہوں نے ممبئی ایئرپورٹ کسٹمز، سینٹرل ایکسائز اور این سی بی میں بھی خدمات انجام دیں۔

شاہ رخ خان کی جھلک یا نئی شناخت؟ آریان خان کی دی باسٹرڈز آف بالی ووڈ کا ٹریلر جاری

وہ 2020 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد منشیات کے مشہور کیسز کے دوران نمایاں ہو کر سامنے آئے۔ انہی کی سربراہی میں این سی بی نے ریا چکرورتی، بھارتی سنگھ اور سمیر خان کو گرفتار کیا جس نے انہیں میڈیا اور سیاسی حلقوں میں شہرت دلائی۔

2021 میں وہ اس وقت خبروں کی زینت بنے جب انہوں نے کروز ڈرگ کیس میں آریان خان کو گرفتار کیا تاہم بعد میں شواہد کی عدم موجودگی پر مقدمہ واپس لے لیا گیا۔

Related Posts