کیا ٹین ایج اکاؤنٹس بچوں کومحفوظ بنا پائیں گے؟ فیس بک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پاکستان میں فیس بک اور میسینجر پر کم عمر صارفین کے لیے خصوصی ٹین ایج اکاؤنٹس متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد نوعمر صارفین کے لیے ان پلیٹ فارمز پر محفوظ ترین بنانا ہے۔

میٹا کے مطابق یہ سہولت پہلے سے انسٹاگرام پر عالمی سطح پر دستیاب تھی اور اب اسے فیس بک اور میسینجر کے لیے دنیا بھر میں وسعت دی جا رہی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ٹین ایج اکاؤنٹس کا آغاز ایک سال قبل کیا گیا تھا جو اس کے ایپس پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم تھا۔ اس کے بعد سے انسٹاگرام، فیس بک اور میسینجر پر لاکھوں کم عمر صارفین اس نظام پر منتقل ہوچکے ہیں۔

ان اکاؤنٹس میں خودکار حفاظتی فیچرز شامل ہیں جو والدین کے اہم خدشات کو دور کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جیسے کہ نوعمروں کے رابطوں پر کنٹرول، ان کے دیکھے جانے والے مواد کی نوعیت اور ان کے آن لائن وقت کے انتظام کو یقینی بنانا۔

ٹین ایج اکاؤنٹس کے حفاظتی اقدامات خودکار نظاموں کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کم عمر صارفین مناسب رابطوں کے ساتھ بات چیت کریں موزوں مواد دیکھیں اور اپنے وقت کو موثر طریقے سے منظم کریں۔

میٹا نے تسلیم کیا کہ اگرچہ ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن ٹین ایج اکاؤنٹس والدین کو اپنے بچوں کے آن لائن تجربات کے بارے میں زیادہ اعتماد اور یقین دہانی فراہم کر رہے ہیں۔

یوٹیوب کا زبردست انقلابی فیچر؛ اب ہر ویڈیو بولے گی آپ کی مادری زبان

کمپنی نے مزید کہا کہ وہ والدین کی حمایت اور کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے طریقوں کی مسلسل تلاش کر رہی ہے۔ اس ہفتے سے، میٹا پاکستان میں فیس بک اور میسینجر کے نئے اور موجودہ کم عمر صارفین کو ٹین ایج اکاؤنٹس کی طرف منتقل کرنا شروع کرے گا۔

گزشتہ ماہ، رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ میٹا کی اے آئی پالیسیوں میں خامیاں بچوں کے ساتھ نامناسب گفتگو کرنے والے بوٹس اور گمراہ کن طبی معلومات کے اشتراک کا سبب بن سکتی ہیں۔

دریں اثنا میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے سپر انٹیلی جنس تیار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اے آئی ڈیٹا سینٹرز میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور ماہر انجینئرز کی خدمات حاصل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

Related Posts