پاکستان میں مقامی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر سمیت دیگر بڑی کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے جبکہ فروخت 280.10 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یورو 327.06 روپے میں خریدا اور 331.05 روپے میں فروخت ہوا جبکہ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قیمت خرید 375.65 اور فروخت 380.74 روپے رہی۔
سعودی ریال 74.60 روپے خرید اور 75.50 روپے فروخت پر دستیاب رہا جبکہ یو اے ای درہم 76.15 سے بڑھ کر 77.25 روپے تک فروخت ہوا۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر 194.89 روپے خرید اور 201.40 روپے فروخت، کینیڈین ڈالر 200.39 اور 206.05 روپے جبکہ چینی یوآن 36.45 اور 37.55 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔ جاپانی ین کی قیمت 1.7375 روپے خرید اور 1.8373 روپے فروخت رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.90 روپے خرید اور 279.40 روپے فروخت پر بند ہوا۔ یورو 326.71 سے 327.30 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 374.45 سے 375.12 روپے کے درمیان رہا۔
اسی طرح سعودی ریال 74.32 اور 74.46 روپے، یو اے ای درہم کے ہم پلہ خلیجی کرنسیوں میں استحکام دیکھا گیا جبکہ سوئس فرانک 352.87 سے بڑھ کر 353.50 روپے تک پہنچ گیا۔ جاپانی ین 1.7525 سے 1.7557 روپے اور سنگاپور ڈالر 218.88 سے 219.27 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی معاشی حالات کے باعث آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








