معاشی چیلنجزسے آگاہ، پاکستان کو بہتر پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس
امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

واشنگٹن: امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے آگہی ہے جبکہ ہم پاکستان کو بہتر پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا جہاں ممکن ہو، پاکستان کی سپورٹ کرتا ہے۔ ہم پاکستان کے معاشی چینجز سے واقفیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو لڑکی سے بات کیوں کی؟ مسلمان لڑکے پر انتہا پسندوں کا تشدد

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان کو بہتر اقتصادی پوزیشن میں دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ جانتے ہیں کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں سے رابطے میں ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب عالمی بینک پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کرچکا ہے جس سے معاشی صورتحال گمبھیر ہے۔

پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف معاشی ٹیم کو روپے کی قدر میں بہتری کیلئے ٹاسک سونپ رہے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی سے بھاری جانی نقصان اٹھایا ہے۔

 

Related Posts