انگریزی میں بھیک مانگتا تھا؛ سوشل میڈیا پر مشہور ملتان کا فقیر شوکت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان کے تاریخی شہر ملتان میں ایک منفرد فقیر شوکت جو انگریزی زبان میں بھیک مانگ کر 71 لاکھ روپے جمع کرنے کی وجہ سے مشہور ہوئے ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت فقیر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے اور انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وہ ہمیشہ صرف ایک روپیہ مانگتے تھے۔

شوکت فقیر نے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی۔ اپنی ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ شاہ جمال کے علاقے میں رہتے ہیں اور ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیں۔ وہ مسلسل بھیک مانگنے کو اپنا پیشہ قرار دیتے تھے۔

ویڈیو میں شوکت نے کہا کہ میں ملتان میں ایک دن میں ایک ہزار روپے بھیک مانگ کر کماتا ہوں۔ تیس دنوں میں تیس ہزار روپے بن جاتے ہیں۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں صرف ایک روپیہ کیوں مانگتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پٹرول، ڈیزل یا سی این جی کی ضرورت نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ لوگوں کے پاس ایک روپے کی کھلی رقم نہیں ہوتی، اس لیے وہ مجھے پانچ یا دس روپے دے دیتے ہیں۔ اس طرح ایک دن میں ایک ہزار روپے میرے اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتے ہیں۔

فقیر شوکت نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 71 لاکھ 20 ہزار روپے جمع ہو چکے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ایک معروف شخصیت کے لیے دعا بھی کی۔

ایک رپورٹ کے مطابق شوکت فقیرہمیشہ سوشل میڈیا پراپنی جمع کردہ رقم کے بینک رسیدیں دکھاتے تھے۔ ایف بی آر نے انہیں کئی بار نوٹسز کے ذریعے طلب بھی کیا تھا۔

Related Posts