معروف اداکارہ اشنا شاہ اور عدیل حسین بہت جلد نئے ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں نظر آئیں گے۔
یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا جس کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ ڈرامے کا نام غیر ہے جسے زنجبیل عاصم نے تحریرکیا ہے اور سکس سگما پلس نے پروڈیوس کیا ہے۔
اشنا شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کے اسکرپٹ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ صرف بیانیے کی بنیاد پر ڈراموں کا انتخاب کرتی ہیں اور صرف ایک دن پہلے اسکرپٹ پڑھتی ہیں۔

کام کے محاذ پر، اشنا شاہ کو آخری بار ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں دیکھا گیا تھا جو فیروز خان کے ساتھ 2022 میں نشر ہوا تھا۔ دوسری جانب عدیل حسین اس وقت ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے صنم جنگ کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’پیاری مونا‘ میں نظر آرہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








