ایرانی سپریم لیڈر کے گھر سمیت ایران کے مختلف مقامات پر حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جن کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے گھر سمیت متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے جاری آپریشن کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں مبینہ طور پر 4بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔

جنوبی ایران میں ایرانی فوج پاسدارانِ انقلاب کے ایک یونٹ کو بھی اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چابہار اور کونارک کے علاقوں میں امریکی فضائیہ کے حملے جاری ہیں جہاں پاسدارانِ انقلاب کی نیول اور فضائی بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔

امریکی و اسرائیلی مشترکہ آپریشن کے دوران پاسداران ایریا میں ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ خدشہ ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مشترکہ حملوں کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے ایرانی حملوں کے پیش نظر اسرائیل میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

Related Posts