بھارت سمیت دنیا بھر میں فلم بین اور مداح تامل فلمز کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل وجے جوزف کی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ وجے کو تامل ہیروز میں ان کی منفرد اداکاری اور انداز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
بھارت کے ہمسایہ ملک پاکستان سمیت دنیا بھر میں وجے جوزف کے مداح پھیلے ہوئے ہیں تاہم بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وجے جوزف اداکاری کے ساتھ ساتھ پلے بیک سنگنگ بھی کرتے رہے ہیں۔ ان کے والد ایس اے چندر شیکھر بھی فلمی ہدایتکار رہے ہیں۔
سدھو موسے والا کے قتل کا الزام پاکستان پر عائد
معروف اداکار وجے جوزف متعدد کمپنیز کے ترجمان (برانڈ ایمبیسڈر) کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے 90ء کی دہائی میں اپنے والد کی ہدایات کے تحت متعدد پراجیکٹس میں کام کرکے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور شروع سے ہی مداحوں کے دلوں پر راج کرنے لگے۔
اداکار وجے جوزف نے چنائی فلم انڈسٹری میں ایک فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزدگی حاصل کی اور 3 تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔ ان کا پورا نام جوزف وجے چندر شیکھر ہے جو 22 جون 1974کو ایس اے چندر شیکھر اور کلاسیکی گلوکارہ شوبھا کے ہاں پیدا ہوئے۔
وجے جوزف کی نیٹ ورتھ کا اندازہ 417 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے جو 57 ملین امریکی ڈالرز بنتے ہیں اور ان کو ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے 10 مہنگے ترین اداکاروں میں شمار کیاجاتا ہے جن کی ماہانہ آمدنی 3 کروڑ سے زائد ہے جبکہ آمدنی کا زیادہ تر حصہ فلموں میں اداکاری پر مشتمل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








