پروٹین صرف پٹھوں کی مضبوطی کے لیے نہیں بلکہ خواتین کی مجموعی صحت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میٹابولزم، ہڈیوں کی مضبوطی، ہارمونی توازن، جلد اور بالوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ماہر غذائیت کا کہنا ہےکہ یہ میٹابولزم، ہڈیوں کی صحت، ہارمونل توازن اور بھوک کنٹرول کے لیے ضروری ہے۔ایک گرام پروٹین فی کلو دبلے وزن کے لیے بنیادی ضرورت ہے لیکن خوبصورتی کے لیے 1.2 سے 1.5 گرام، اور رجونورتی میں 1.8 گرام تک درکار ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق تیس کی دہائی سے خواتین ہر دہائی میں 10 فیصد عضلاتی ماس کھو دیتی ہیں جسے سارکوپینیا کہتے ہیں۔ پروٹین کی کمی سے میٹابولزم سست، کولیجن کم اور ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔ ٹوٹتے ناخن اور بالوں کا گرنا جسم کا پروٹین مانگنے کا اشارہ ہے۔
کتنا پروٹین درکار ہے؟
نوعمری میں ایک گرام فی کلو کافی ہے لیکن تیس سال کے بعد1.2 سے 1.5 گرام اور رجونورتی میں 1.8 گرام تک ضرورت ہوتی ہے اگر معدہ برداشت کرے۔
غلط فہمیاں
میں ورزش نہیں کرتی، مجھے پروٹین کی کیا ضرورت؟ یا پروٹین سے اپھارہ ہوتا ہے۔ ماہرین کہتی ہیں کہ پروٹین نہیں بلکہ اسے ہضم کرنے کا طریقہ اہم ہے۔پروٹین اور معدہ مل کر کام کریں تو بہتر نتائج دیتے ہیں ورنہ گیس یا قبض ہو سکتا ہے۔
پروٹین کے ذرائع
چنے، پنیر، دہی، ٹوفو، کینوا، گری دار میوے، انڈے، چکن، مچھلی اور اچھے معیار کے پروٹین پاؤڈر بہترین ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہر کھانے میں 20 سے 30 گرام پروٹین جذب کو بہتر بناتا ہے۔
خوبصورتی اور پروٹین
ماہر غذائیت کے مطابق پروٹین کے بغیر اسکن کیئر بے اثر ہے۔ پروٹین کینوس ہے اور اسکن کیئر رنگ۔ پروٹین کو اپنی خوراک میں جگہ دیں یہ مضبوط ہڈیوں، بہتر موڈ، اور صحت مند جلد و بالوں کی صورت میں آپ کو لوٹائے گا۔
نوٹ: یہ مضمون تعلیمی مقاصد کے لیے ہے اور ماہرین کے مشوروں پر مبنی ہے۔ اپنی ضروریات کے مطابق بہترین حل کے لیے اپنے صحت کے ماہر سے رجوع کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








