دیکھئے ویڈیو: مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت سے اسرائیل پرچم اتار کر پھاڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو اسکرین گریب

اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوامِ متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (FAO) کے مرکزی دفتر کے سامنے اسرائیلی پرچم پھاڑ دیا گیا۔

یہ ایک جرات مندانہ اور علامتی اقدام تھا جسے فلسطین کے ساتھ بڑھتی ہوئی عالمی یکجہتی کی بازگشت قرار دیا جا رہا ہے اور یہ اقدام ایک احتجاج کے طور پر سامنے آیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MirthIn Misery (@mirthinmisery)

وائرل ویڈیو کے مطابق مظاہرے کے دوران ایک شخص نے آگے بڑھ کر FAO ہیڈکوارٹر کے باہر مختلف ممالک کے پرچموں میں شامل اسرائیلی پرچم کو اتار کر پھاڑ دیا۔ یہ قدم اقوامِ متحدہ کے ایک اہم ادارے کے سامنے اٹھایا گیا، جو عالمی سطح پر غذائی تحفظ اور زرعی تعاون کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

اس واقعے کو اطالوی میڈیا اور مبصرین نے ’’بہادری‘‘ اور ’’جرأت مندی‘‘ سے تعبیر کیا ہے، کیونکہ اس سے اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف غصے اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا گہرا پیغام دیا گیا ہے۔

یورپ میں حالیہ مہینوں کے دوران فلسطین کے حق میں جلسے، جلوس اور ریلیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور روم میں اسرائیلی پرچم پھاڑنے کا یہ منظر اس بات کا واضح اظہار ہے کہ فلسطینی کاز اب صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں بھی اس کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

Related Posts