میچ ریفری واپس چلے گئے! پاکستان ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ، میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

Match referee sent back, Pakistan team departs for stadium, match delayed by one hour
cricketaddictor

ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا، ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے تنازع کے حوالے سے تاحال آئی سی سی سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پی سی بی عامر میر نے میڈیا کو بتایا کہ میچ منسوخ نہیں ہوا بلکہ وقت ایک گھنٹہ آگے کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کو پی سی بی ہیڈکوارٹر بلایا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آئے اور کچھ دیر اپنے دفتر میں رہنے کے بعد آئی سی سی ہیڈ کوارٹر چلے گئے ہیں۔

ایشیا کپ: پاکستان یو اے ای میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا، قومی ٹیم ہوٹل میں موجود، شائقین پریشان

دبئی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہوگئی ہے اور میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوگا۔

Related Posts