ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی کو بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس کے عوض انہیں 530 کروڑ روپے کا ریکارڈ معاوضہ دیا جائے گا۔
برطانوی جریدے سن کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں سڈنی ایک امریکی اسٹار کا کردار ادا کریں گی جو ایک بھارتی اداکار سے محبت کر بیٹھتی ہے۔ یہ فلم بالی ووڈ کے تاریخ کے مہنگے ترین منصوبوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ڈیل میں تقریباً 35 ملین پاؤنڈ (415 کروڑ روپے سے زائد) بطور فیس شامل ہیں جبکہ 10 ملین پاؤنڈ (115 کروڑ روپے سے زائد) اسپانسرشپ معاہدوں سے وابستہ ہیں۔
پروڈیوسرز کو امید ہے کہ سڈنی سوینی کی شہرت اس فلم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ پذیرائی دلائے گی۔
فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2026 کے اوائل میں متوقع ہے اور اس کے مناظر نیویارک، پیرس، لندن اور دبئی سمیت کئی شہروں میں فلمائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سڈنی اس غیر معمولی پیشکش پر حیران رہ گئی تھیں تاہم انہیں یہ پروجیکٹ دلچسپ لگا جو ان کے عالمی کیریئر کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتا ہے۔
ایمی ایوارڈز: سڈنی سوینی کی سرخ لباس میں ادائیں، مداح پلکیں جھپکانا بھول گئے، شاندار تصاویر
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن یہ موقع ان کے لیے ایک بڑا چیلنج اور شاندار موقع ثابت ہو سکتا ہے۔
وہ حال ہی میں کھیلوں پر مبنی بائیو پک کرسٹی میں جلوہ گر ہوئیں جس کا پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں ہوا۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی نفسیاتی تھرلر فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جو فریڈا میک فیڈن کے ناول پر مبنی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








