آج کا میچ منسوخ، پاکستان کے ایشیا کپ میں سفر پر سوالیہ نشان؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan vs Sri Lanka – 2nd ODI in Rawalpindi Today
ONLINE

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کیخلاف ہونیوالا میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم کے ایونٹ میں سفر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان متنازع میچ ریفری کے مسئلے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث پاکستان کی ٹیم میدان میں اترنے سے محروم رہی۔

ایشیا کپ: پاکستان یو اے ای میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا، قومی ٹیم ہوٹل میں موجود، شائقین پریشان

پاکستان نے مسلسل یہ مطالبہ کیا کہ موجودہ میچ ریفری کو ہٹایا جائے تاہم آئی سی سی نے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا۔

اس کشیدہ صورتحال کے باعث ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ نہ ہو سکی اور انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہوٹل ہی میں روک دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو آج شام چار بجے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے روانہ ہونا تھا مگر میچ منسوخ ہونے کے بعد ایشیا کپ سے پاکستان کے سفر کا خاتمہ ہوگیا۔

 

شائقین کرکٹ کے لیے یہ فیصلہ مایوس کن ثابت ہوا جبکہ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اعلان چیئرمین پی سی بی پریس کانفرنس میں کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے پاکستان کے ایشیا کپ سے دستبرداری کے بعد آئی سی سی میں بھی پاکستان کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان ہے اور پاکستان کے دیگر عالمی ایونٹ سے بھی الگ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Related Posts