پنجاب میں 7 سے 11 مئی کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، جبکہ بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری تک رہنے کا پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانیوال میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








