چائے پینے گیا مگر ہوٹل مالک کی گولی کا نشانہ بن گیا! کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہوٹل کے مالک نے ایک نوجوان کو گاہک سمجھنے کی بجائے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد مصطفیٰ نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق محمد مصطفیٰ اپنے دوست کے ساتھ پیدل ہوٹل کی طرف جا رہا تھا کہ چائے پینے کے لیے ہوٹل میں داخل ہوا۔ اس دوران ہوٹل کے مالک ثنااللہ نے اسے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے ہوٹل مالک ثنااللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا ہے ملزم کے پاس اسلحہ کا لائسنس موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے اس کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس واقعے میں پولیس نے دو مقدمات درج کیے ہیں ایک قتل کے مقدمے کے تحت جو مقتول کے والد کی مدعیت میں ہے جبکہ اور دوسرا غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ محمد مصطفیٰ بجلی فراہم کرنے والے ادارے میں ملازم تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

Related Posts