عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جمعرات کو نمایاں اضافہ ہوا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ سونے کی یہ قیمتیں آج بھی برقرار ہیں، آج دوپہر کو نئے نرخ جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 11 دسمبر 2025 کو ملک کی مقامی مارکیٹس میں فی تولہ 24 کیرٹ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 443,562 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونا 428 روپے بڑھ کر 380,282 روپے جبکہ 10 گرام 22 کیرٹ سونا 392 روپے اضافے سے 348,604 روپے کا ہو گیا۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 85 روپے بڑھ کر 6452 روپے اور 10 گرام چاندی 73 روپے اضافے سے 5531 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جہاں ریٹ 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کا ریٹ 0.85 ڈالر بڑھ کر 61.80 ڈالر ہو گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








