ایران سے تجارت جرم بن گئی، امریکی ٹیرف پر چین کا ردِ عمل تعریف کرنے پر مجبور کردیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران سے تجارت
(فوٹو: آن لائن)

ایران سے تجارت جرم بن گئی، امریکا نے 25فیصد ٹیرف عائد کرکے تجارتی میدان میں واضح لکیر کھینچ دی جس پر چین کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے جسے تجزیہ کار تعریف کے قابل قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے تجارت کرنے والے افراد پر فوری ٹیرف کے نفاذ کے اعلان کے بعد اپنے جاری بیان میں کہا کہ ایسے اقدامات دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں، تجارتی جنگوں میں جیت کسی کی نہیں ہوتی۔

بیان میں چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ تجارتی جنگوں اور ٹیرف پالیسیوں کا فاتح کوئی نہیں ہوتا بلکہ اس قسم کے اقدامات سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ خومختار ممالک کے مابین معمولک ا تجارتی تعاون قابلِ عزت و احترام ہونا چاہئے۔

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تجارت کو سیاسی دباؤ کیلئے استعمال نہیں کیاجانا چاہئے۔ ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جاری رکھیں گے۔ امریکا غیر قانونی پابندیاں ختم کرے۔ صدر ٹرمپ مذاکرات اور کثیر الجہتی تعاون کا راستہ اختیار کریں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25فیصد ٹیرف کے فوری نفاذ کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب ایرانی حکومت ملک گیر احتجاج کا سامنا کر رہی ہے جس میں 500سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور امریکا مظاہرین پر تشدد یا اموات کی صورت میں حملے کی دھمکی پہلے ہی دے چکا ہے۔

Related Posts