بڑی خبر، مہنگائی کم اور بجلی سستی کرنے کیلئے ملک بند؟ جماعتِ اسلامی کیا چاہتی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعتِ اسلامی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: جماعتِ اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی کم اور بجلی سستی کرنے کیلئے ملک بند کرنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں رکنیت سازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 16دن رہ گئے ہیں، راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا، اگر آگے بھی معاہدے پر عمل نہیں ہوتا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم جو بھی لائحہ عمل بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اس کی شکایت نہ کریں، عوام اب حکمرانوں کی عیاشیوں اور آئی پی پیز کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ 3 دن کی ہڑتال پر تاجر برادری سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ہم پہیہ جام ہڑتال کے دوران پورا ملک بند کریں گے۔ پنجاب میں جو بھی ریلیف دیا گیا، کریڈٹ جماعتِ اسلامی کو ملے گا۔ بجلی کی اصل لاگت کا تعین کیاجائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی کی اصل لاگت پر پورے ملک میں یکساں ٹیرف کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ حکومت اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کرے۔ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی حکومتیں آئی پی پیز کو تحفظ فراہم کر رہی تھیں۔

Related Posts