ماہرین فلکیات نے سال 2026 کے اہم اسلامی اور سرکاری مواقع کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں رمضان المبارک عید الفطر اور عید الاضحیٰ شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم رمضان 19 فروری کو ہو گا، جبکہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔ اسی طرح، ذوالحج 17 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے اور سائنسی بنیادوں پر عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، لہٰذا تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2026 میں تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی جن میں یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








