کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن، شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کورنگی، قیوم آباد اور محمود آباد میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔ گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور آسمان ابر آلود ہے جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت نسبتاً معتدل محسوس ہو رہا ہے۔ شہریوں نے موسم کی اس خوشگوار تبدیلی کو سراہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں کیونکہ گیلی سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی حصوں میں 19 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خاص طور پر خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے چند علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








