کون ہے پہلی اماراتی حسینہ جو مس یونیورس بننے جا رہی ہے؟ دیکھیں مریم کی دلکش تصاویر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار ایک مقامی (اماراتی نژاد) خاتون عالمی مقابلہ حسن مس یونیورس میں حصہ لینے جارہی ہیں۔وہ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔

تعلیمی قابلیت اور سماجی سرگرمیاں

مریم محمد نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس وقت وہ دبئی کے ایسماڈ انسٹیٹیوٹ میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

Who is Mariam Mohamed? the first Emirati woman set to represent the UAE at Miss  Universe 2025 in Thailand | World News - The Times of India

مریم نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں ہیں بلکہ وہ مختلف فلاحی سرگرمیوں اور خواتین کے لیے بین الاقوامی کاروباری پروگرامز میں بھی امارات کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

Meet Mariam Mohamed, the first Emirati to represent the UAE at Miss Universe  | The National

یو اے ای کی مس یونیورس میں شرکت کا پس منظر

یاد رہے کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات نے پہلی مرتبہ مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا تھا تاہم اُس وقت ملک کی نمائندگی ایمیلیا دوبریوا نامی ماڈل نے کی تھی جو کوسووو میں پیدا ہوئیں اور طویل عرصے سے دبئی میں مقیم تھیں۔ ان کا تعلق مقامی اماراتی خاندان سے شادی کے بعد ہوا۔

26-year-old crowned Miss Universe UAE 2025 to be first Emirati to carry  flag on global stage | Khaleej Times

اب 2025 میں پہلی بار اماراتی خاتون مریم محمد کو عالمی سطح پر مس یونیورس میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مقابلہ کب اور کہاں؟

عالمی مس یونیورس 2025 کا مقابلہ اگلے ماہ تھائی لینڈ میں منعقد ہونے جارہا ہے جہاں دنیا بھر سے منتخب حسینائیں شرکت کریں گی۔

Meet Mariam Mohamed – Miss Universe UAE 2025

مریم محمد کی شمولیت نہ صرف متحدہ عرب امارات کے لیے ایک نیا سنگِ میل ہے بلکہ یہ خطے کی خواتین کے لیے حوصلہ افزا پیغام بھی ہے کہ علم، ثقافت، سماجی خدمات اور خود اعتمادی کے ساتھ عالمی سطح پر پہچان بنائی جا سکتی ہے۔

Related Posts