کون ہیں اتنی خوبصورت خاتون؟ سوشل میڈیا پر عمیر جسوال کی اہلیہ کے چرچے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

معروف گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے شادی کے بعد پہلی بار اپنی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ عمیر جسوال کی اس پوسٹ کے ساتھ نہ صرف محبت بھرے الفاظ تھے بلکہ ایک خوبصورت دعا بھی شامل تھی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کی حفاظت اور خوشحالی کی دعا کی۔

عمیر نے اپنی پوسٹ میں شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ ان کے ان جذباتی اور سادہ الفاظ نے فالوورز کے دل جیت لیے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو مبارکبادوں، دعاؤں اور دل کے ایموجیز سے بھر دیا۔ کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ آخرکار عمیر نے اپنی نجی زندگی کی ایک جھلک مداحوں سے شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

یاد رہے کہ عمیر جسوال نے گزشتہ برس خاموشی سے شادی کی تھی۔ اگرچہ اس وقت شادی کی خبر سامنے آئی تھی لیکن انہوں نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ اس وقت فوٹوگرافر سید حسین جمال کی ایک پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ عمیر جسوال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔

عالیہ بھٹ کے میلان فیشن ویک میں جلوے؛ دیکھیں دلکش و دلنشین تصاویر

اب عمیر کی جانب سے اہلیہ کی تصویر کا شیئر کیا جانا، مداحوں کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز ثابت ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر اس موضوع پر تبصرے جاری ہیں۔

Related Posts