پاکستانی فاسٹ بولر ہارث رؤف ایک جانب اپنی شاندار اور تیز گیند بازی کے باعث خبروں میں رہے تو دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ کے دوران ان کے اشاروں اور انداز نے شائقین کو مزید پرجوش کر دیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف ان کی میچ وننگ پرفارمنس نے پاکستان کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے مقابل لا کھڑا کیا جس کے بعد مداحوں نے حارث رؤف سے کھل کر بدلے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔
جمعرات کے روز سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دی اور 28 ستمبر کو فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
جیت کے فوراً بعد ہی شائقین کی نظریں فائنل پر جم گئیں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں مداح حارث رؤف سے ملاقات کے دوران بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ انہیں پیغام دیتے نظر آئے۔
ایسا موقع بار بار نہیں ملتا! ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے پر شائقین کرکٹ کیلئے خصوصی پیشکش
ایک مداح نے کہاکہ یہ ہم سب کی طرف سے ہے، اس بار آپ کو جیتنا ہی ہوگا، انہیں کسی صورت معاف نہ کرنا۔
یاد رہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور میچ میں ہارث رؤف اپنے جشن وکٹ کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے۔
ان کے ہوائی جہاز کی مانند دوڑنے اورہاتھ کے ہاتھ کے اشارے نے بھارتی میڈیا میں طوفان برپا کر دیاجسے بعض حلقوں نے فوجی حوالوں سے جوڑتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے درمیان تلخی اور کشیدگی میدان سے باہر کے حالات کو مزید ہوا دیتی رہی ہے۔
اب پاکستان جو دو بار ایشیا کپ کا فاتح رہ چکا ہے، آٹھ مرتبہ ٹرافی جیتنے والے بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا۔
کرکٹ ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ یہ فائنل نہ صرف ٹرافی بلکہ وقار، اعزاز اوربدلے کا معرکہ ہوگا جس نے دونوں ممالک کے عوام کو شدید جذباتی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








