پیرس اولمپکس، باکسر انجلینا کو لہولہان کرکے ہرانے والی ٹرانس جینڈر کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرانس جینڈر
(فوٹو: ڈیلی میل)

پیرس اولمپکس میں اطالوی باکسر انجلینا کو 46سیکنڈ میں لہو لہان کرکے ہرانے والی ٹرانس جینڈر باکسر ایمان خلیف کو سوشل میڈیا صارفین کے سخت ردِ عمل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں اطالوی خاتون کے مقابلے میں ٹرانسجینڈر کو اتارنے پر تنازعہ شروع ہوا۔ جمعرات کو الجزائر کی ٹرانس جینڈر ایمان خلیف نے اطالعی باکسر انجلینا کارینی کو 46سیکنڈ میں شکست دے کر رنگ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

انجلینا کارینی کا کہنا ہے کہ “ایمان خلیف نے جو مکے برسائے وہ پورے کیرئیر میں کھائے گئے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل رہے”۔ مقابلے کی ابتدا میں ہی ایمان خلیف نے انجلینا کو ایک مکا مار کر ان کی چن سٹریپ بھی اکھاڑ پھینکی جس سے وہ لہو لہان ہوگئیں۔

اطالوی باکسر انجلینا کارینی نے ایمان خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور رونے لگیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس  نے ایمان خلیف جیسی ٹرانس جینڈر کو اکھاڑے میں اتار کر جنسی اہلیت کے معیارات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

ماضی میں عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن نے جنسی اہلیت کا مطلوبہ معیار پورا نہ ہونے پر الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کو تائیوان کے لن یوٹنگ کے ساتھ دہلی کی عالمی چیمپین شپ سے نااہل قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف خاتون کو ہی میدان میں اتارنا چاہئے تھا۔

Related Posts