اسماعیل ہنیہ کون؟ کس نے اور کیسے شہید کیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسماعیل ہنیہ
(فوٹو: آن لائن)

تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت میں آج بدھ کی صبح شہید کردیا گیا۔ مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی مسلح تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ یہ ہائی پروفائل قتل اسرائیل نے کیا ہے۔

قاتلانہ حملے میں شہادت کے کچھ ہی دیر بعد جاری بیان میں حماس نے قتل کو سازشی صیہونی حملہ قرار دیا۔ اسرائیلی فوج نے تاحال اسماعیل ہنیہ کی اپنی عسکری کارروائی یا فوجی آپریشن میں شہادت کی تصدیق نہیں کی اور صورتحال پر بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

قبل ازیں ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ان کی رہائش گاہ پر ایرانی باڈی گارڈ کے ہمراہ شہید کیا گیا جو ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران پہنچے تھے۔ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کو کیسے شہید کیا گیا؟ کیا ان کی رہائش گاہ کو میزائل حملے یا ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا؟ حماس، ایران اور میڈیا رپورٹس تاحال اس حوالے سے خاموش نظر آتی ہیں۔ ممکن ہے کہ کسی قاتل نے اسماعیل ہنیہ کو ان کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر قتل کیا ہو، تاہم یہ واضح نہیں۔

اسماعیل ہنیہ کو حماس کی سیاسی بیورو کا 2017میں خالد مشعل کی جگہ سربراہ بنایا گیا اور آپ 2006 کے پارلیمانی الیکشن میں فلسطین کے منتخب وزیراعظم بننے کے بعد ایک ممتاز شخصیت بن چکے تھے اور فلسطینی انہیں جاننے اور پہچاننے لگے تھے۔

Related Posts