ٹورنٹو: کینیڈین شہریوں نے والمارٹ پر رش لگا دیا اور دھڑادھڑ اشیائے ضروریہ کی خریداری شروع کردی ہے جس کی وجہ ملک بھر میں ان اشیاء کی قلت کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین شیہری ممکنہ سپلائی کی قلت کے خدشات کے باعث بڑی تعداد میں والمارٹ کا رخ کر رہے ہیں۔ صارفین کو ملک کی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی بندرگاہوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی ہڑتالیں ہیں۔
مزدوروں کی جانب سے یہ ہڑتالیں ضروری اشیاء کی قلت کے خوف کو ہوا دے رہی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین پانی، ٹوائلٹ پیپر اور دیگر ضروریات کی چیزیں ذخیرہ کرنے کے لیے جلدی میں خریداری کر رہے ہیں۔اسٹیک ہولڈرز کے مابین بر وقت معاہدہ نہ ہونے کے باعث ہڑتالیں کی جارہی ہیں۔
پیر کی رات دیر تک مذاکرات کے باوجود مزدور یونین کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن آدھی رات کو ختم ہوگئی اور معاہدہ طے نہ ہوسکا۔ مذاکرات میں سب سے بڑے مسائل اجرت، ملازمت کے فوائد اور بندرگاہوں کی خودکاری کے معاملات ہیں، اجرت میں 50 فیصد اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا۔
معاہدہ نہ ہونے کے باعث اگر یہ ہڑتال طویل ہو گئی تو ملکی سپلائی چین میں بڑے پیمانے پر خلل پڑ سکتا ہے۔والمارٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے صارفین کو ضروری مصنوعات بر وقت دستیاب ہوسکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








