23 اپریل کو کراچی میں عام چھٹی کا اعلان، وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جی این این

سندھ حکومت نے  23 اپریل کو صرف صوبائی دار الحکومت کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا کمشنر کراچی نے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل بروز منگل کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان شہر میں غیر ملکی وفد کی آمد  کے پیش نظر اور عوام الناس کو  کسی طرح کی پریشانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں غیر ملکیوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا، جس میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، دھماکے کے بعد ساتھی دہشت گرد نے فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں غیر ملکیوں کے سکیورٹی گارڈز اور ایک راہگیر سلمان زخمی ہوا تھا۔

اس سوال یہ ہے کہ کیا اس چھٹی کا تعلق بھی اس واقعے سے ہے یا نہیں۔ تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Related Posts